بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکہ میں پولیس کی فائرنگ، ایک اور سیاہ فام شخص ہلاک

واشنگٹن (صباح نیوز)

  امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام شخص ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق سیاہ فام شخص نے گرفتاری سے بھاگنے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نے نوجوان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔

سیاہ فام شخص کی ہلاکت کا واقعہ امریکہ کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پیش آیا۔ واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد سے اٹلانٹا میں شدید مظاہرے جاری ہیں۔

اٹلانٹا کی میئر کیشا لانس نے واقعہ کے خلاف پولیس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار فیصلہ کر سکتا تھا کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔

واضح رہے کہ اٹلانٹا میں 6 پولیس اہلکاروں پر پہلے ہی اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ چل رہا ہے۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button