بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امریکہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا خواہش مند

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا خواہش مند ہے ۔واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھوملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق الزامات کو بار ہا مسترد کرچکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کو اہم شراکت دار کے طورپر دیکھتا ہے اورجس کے ساتھ اس نے بہت سے معاملات پرکام کیا ہے اور انہوں نے کہاکہ امریکی پالیسی تبدیل ہوئی ہے نہ ہوگی۔

وائٹ ہائوس کے باہر پاکستانی نژاد امریکیوں کی نکالی گئی احتجاجی ریلی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں میتھو ملر نے کہاکہ امریکی آئین لوگوں کو آزادی اظہار کے ساتھ رہنے کی اجازت دیتا ہے ۔کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بارے میں ترجمان نے کہاکہ اس معاملے پر امریکہ بدستور بھارتی حکومت سے رابطے میں ہے اور انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیاکہ وہ کینیڈین تحقیقات میں تعاون کرے۔

مزید پڑھیے  کراچی طیارہ حادثہ میں 2 مکان مکمل تباہ اور 17 جزوی متاثر ہوئے، حکومت سندھ
Back to top button