بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خواتین کو بااختیار بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خواتین ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اسلام آباد میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا اور خواتین کو روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صحت، تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔گورنر نے ملک کے پسماندہ علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت اور این جی اوز کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایک پرامن اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button