بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کورونا وائرس کی وبا کے باجود بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید فوجی تعینات کر دئے700 کے قریب فوجی اہلکار خصوصی ٹرین کے ذریعے جموں پہنچ گئے

جموں(ساوتھ ایشین وائر)

کورونا وائرس کی وبا کے باجود بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید فوجی تعینات کئے ہیں۔بنگلورو سے پیر کے روز خصوصی ٹرین میں لگ بھگ 700 فوجی مقبوضہ جموں پہنچے۔کرناٹک سے 17 اپریل کو چلنے والی ٹرین صبح پانچ بجے پہنچی۔ایک افسر نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ ان افراد کو سرحدوں میں بھیجا جا رہا ہے۔وزارت دفاع نے ایک میں کہا ، “جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ سلامتی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر، شمالی ہند میں آپریشنل علاقوں میں تعینات یونٹوں کی آپریشنل تیاری بڑھانے کے لئے درکار سیکیورٹی اہلکاروں کی طاقت کو بڑھانا ایک ضرورت ہے ۔افسر نے بتایا کہ بنگلور ، بیلگام اور سکندرآباد سمیت جنوبی ہندوستان کے مختلف حصوں سے فوجیوں کو منتقل کیاگیا ، جو فوج کے تربیتی اداروں میں کورسز مکمل کرنے کے بعد جموں میں اپنی ڈیوٹی شروع کررہے ہیں۔ٹرین کاجموں میں اسٹیشن کے ڈائریکٹر چیتن تنیجا اور فوجی جوانوں نے استقبال کیا۔ ٹرین کی آمد سے قبل ہی اسٹیشن کو خود مکمل طور پر صاف کردیا گیا تھا۔تنیجا نے کہا ، “فوج اور ریلوے حکام کی جانب سے اسٹیشن پر مناسب انتظامات کیے گئے تھے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ معاشرتی دوری کے تمام اصولوں پر عمل کیا جائے۔”القمرآن لائن کے مطابق ہر فوجی کو کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے تھرمل اسکیننگ کرنی پڑی۔ تمام اہلکاروں اور ان کا سامان صاف کردیا گیا تھا۔ فوجیوں کے جانے کے فورا بعد ہی ریلوے اسٹیشن کی دوبارہ صفائی کردی گئی۔

Leave a Reply

Back to top button