بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1لاکھ 60ہزار سے زائد ،23لاکھ 30 ہزار متاثر

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھرمیں ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طورپر پانچ لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 760 سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ امریکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ 38 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ نیویارک کے بعد نیوجرسی کورونا وائرس کا گڑھ بن گئی ۔ نیویارک میں اب تک کورونا سے دو لاکھ تینتیس ہزار سے زائد افراد بیمار اور سترہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا مزید 888 جانیں نگل گیا اور مجموعی طور پر ساڑھے 15 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جب کہ ایک لاکھ چودہ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے سبب بیس ہزار سے چھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ چوروانوے ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے 23 ہزار دو سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے بڑھ گئی۔

فرانس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سات سو سے زائد جانیں لے گیا۔ انیس ہزار سے زائد ہلاکتیں اور 1 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

چین کا شہر ووہان کھلنے کے بعد اعداد و شمار دوبارہ ترتیب دینے پر اموات کی تعداد بڑھ گئی ۔ چین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3300سے بڑھ کر 4600 ہو گئی۔

Leave a Reply

Back to top button