
صدرمملکت ، وزیراعظم کا خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال
صدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے آج ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، افغانستان سے متعلق امور اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران معرکہ حق کے شہدا کو خراجِ عقیدت ، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش اور قومی دفاع پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ مشکل جغرافیائی و علاقائی صورتحال، مشرقِ وسطی میں کشیدگی اور سپلائی چین متاثر ہونے کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے مہنگائی کے دباؤ میں کمی، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کی۔
ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔















