بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

اسلامی تحریک طلبہ جموں کشمیر کا شہید محمد اشرف صحرائی کی چوتھی برسی پر ان کو اور ان کے خاندان کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

(اسٹوڈنٹس ونگ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر)

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما، شہید حریت محمد اشرف صحرائی کی چوتھی برسی کے موقع پر، اسٹوڈنٹس ونگ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر نے انہیں اور ان کے خاندان کی اسلامی تحریک آزادی جموں کشمیر کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اسٹوڈنٹس ونگ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے شعبہ طلبہ جموں کشمیر کے ناظم اعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید محمد اشرف صحرائی نہ صرف ایک عظیم رہنما تھے بلکہ اسلامی تحریک آزادی جموں کشمیر کے لیے ایک روشن مثال اور رول ماڈل تھے، انہوں نے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو اس مقدس مشن کے لیے وقف کر دیا اور جو کہا وہ کر کے دکھایا۔

اسلامی تحریک طلبہ جموں کشمیر کے ناظم اعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ شہید محمد اشرف صحرائی نے اسلامی تحریک آزادی کے لیے اپنے جگر گوشوں، بھائیوں، بھتیجوں اور اپنی ذات کو بھی قربان کر دیا، اس راہ میں انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں، لیکن ان کے پائے استقلال میں کبھی لغزش نہیں آئی، ان کی ثابت قدمی، جرأت اور اخلاص نے اسلامی تحریک آزادی جموں کشمیر کے رہنماؤں، کارکنوں اور جموں کشمیر کے عام لوگوں کے لیے ایک ایسی مثال قائم کی ہے جو ہمیشہ مشعل راہ رہے گی، اسٹوڈنٹس ونگ اسلامی تحریک طلبہ جموں کشمیر کے رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ شہید محمد اشرف صحرائی کے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری وساری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل شہید محمد اشرف صحرائی کے افکار اور قربانیوں سے تحریک حاصل کرتے ہوئے آزادی برائے اسلام کی منزل تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ شہید محمد اشرف صحرائی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور جموں کشمیر کے عوام اپنی حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری وساری رکھیں گے۔

اسٹوڈنٹس ونگ اسلامی تحریک طلبہ جموں کشمیر کے ناظم اعلیٰ نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جموں کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور مسئلہ جموں کشمیر کے پر امن اور منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

اسٹوڈنٹس ونگ اسلامی تحریک طلبہ جموں کشمیر کے ناظم اعلیٰ نے شہید محمد اشرف صحرائی اور ان کے تمام رفقاء اور جملہ شہداۓ جموں کشمیر کے بلند درجات کے لیے دعا کی، انہوں نے عہد کیا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر بھارت سے آزادی برائے اسلام کے حصول تک آگے بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button