
قومی
پاکستان بھارت سے کہا آپ گولیاں چلائیں گےتوتجارت نہیں ہوگی، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی بات دہرا دی۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا فخر ہے کہ 2 ایٹمی ریاستوں کےدرمیان جنگ بندی کرائی، دونوں ملکوں سے کہا کہ آپ گولیاں چلائیں گےتوتجارت نہیں ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان میں بہت مضبوط لیڈرشپ ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی کی بات ایک درجن بار دہراچکے ہیں۔ہر بار یہ بات سن کر مودی سرکارسیخ پا ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی بھارتی حزب اختلاف کانگریس کو مودی جی کا مذاق اڑانےکا پھر موقع ملا گیا ہے۔















