بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید 28پاکستانی وطن پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر خادمِ حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ان 28 پاکستانیوں کو معافی دی۔

سعودی عرب میں معمولی جرائم کے مرتکب 28 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، رہائی پانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔

وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر خادمِ حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ان 28 پاکستانیوں کو معافی دی۔

رہائی پانے والے پاکستانیوں نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رہائی پانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے قیدیوں کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیے  آسڑیلیا دستبردار، فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا قوی امکان
Back to top button