بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آسڑیلیا دستبردار، فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا قوی امکان

سعودی عرب فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے آسٹریلیا کی دستبرداری کے بعد راہ ہموار ہوگئی ہے۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے واحد امیدوار رہ گئے ہیں کیونکہ آسٹریلیا نے آج ڈیڈلائن ختم ہونے سے قبل تصدیق کردی ہے کہ وہ فٹ بال ورلڈ کی میزبانی کے لیے امیدوار نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) نے ایشیا اور اوشیانا سے ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی تھی۔فٹ بال آسٹریلیا کے سربراہ جیمز جانسن نے کہا کہ وہ 2034 ورلڈ کی میزبانی کے مواقع ڈھونڈ رہے تھے لیکن منگل کو ڈومیسٹک گورننگ باڈی نے کہا کہ وہ ویمنز ایشین کپ 2026 اور کلب ورلڈ کپ 2029 کی میزبانی پر توجہ مرکوز کریں گے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے بولی لگانے سے دستبرداری کے بعد سعودی عرب واحد مصدقہ امیدوار رہ گیا ہے۔سعودی عرب اس وقت اعلان کیا تھا جب فیفا نے 4 اکتوبر کو ایشیا اور اوشیانا کے لیے میزبانی کے لیے بولی طلب کی تھی۔

ایشین فٹ بال فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ ایشیا کی پوری فٹ بال فیملی متفقہ طور پر سعودی عرب کی حمایت کے لیے کھڑی ہے۔فیفا کے اعلان کے ایک ہفتے بعد انڈونیشیا نے کہا تھا کہ وہ ملائیشیا اور سنگاپور کے ساتھ مشترکہ بولی کے حوالے سے آسٹریلیا سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں تاہم اس کے ایک ہفتے بعد کہا کہ وہ سعودی عرب کی حمایت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹوں کی تیاری کیلئے آئی سی سی کے ہیڈکیوریٹر کی خدمات حاصل کرلیں

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے رواں برس ویمنز فٹ بال ورلڈ کی کامیاب میزبانی کی ہے لیکن تاحال مردوں کے فٹ بال ورلڈ کی میزبانی کبھی نہیں کی۔

Back to top button