بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جانبدار وفاقی وزراء اور وزیر اعظم کے سیکرٹریز کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا

الیکشن کمیشن نگران حکومت میں جانبدار وفاقی وزراء اور وزیر اعظم کے سیکرٹریز کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گا۔الیکشن کمیشن میں درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی، درخواستگزار نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد، مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ سابق وزیر اعظم کے سیکرٹری رہے، آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن نے درخواست پر 10 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیے  حتمی حلقہ بندیاں اگست کے دوسرے ہفتے تک مکمل کرلی جائیں گی،چیف الیکشن کمشنر
Back to top button