بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکئی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار بھی شہید ہوئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد آواران میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

مزید پڑھیے  پوٹھوہار ریجن، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
Back to top button