بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

درخت کاٹنے کے تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

سکھر میں درخت کاٹنے کے تنازع  پر شیخ برادری میں جھگڑا ہوگیا اور  فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق  اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

ایس ایس پی سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ سکھر کے علاقے تماچانی میں دوبھائیوں کے جھگڑے میں 6 افراد ہلاک ہوئے، غلام اکبر شیخ اور غلام شبیر شیخ گروپ میں درخت کاٹنے پر تصادم ہوا۔

ترجمان سکھرپولیس کے مطابق  غلام اکبر، غلام شبیر، اویس شیخ اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی، ہلاک ہونے والوں میں غلام اکبر شیخ اوراس کا بیٹا ارشد بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  گھر  میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
Back to top button