بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اقوام متحدہ کی چین کے شینژو 24 مشن کو سراہنے کی، پاکستانی خلا باز کی تیانگونگ خلائی اسٹیشن روانگی

اقوام متحدہ نے چین کے شینژو 24 خلائی مشن کو سراہا ہے، جس کے ذریعے پہلا پاکستانی خلا باز تیانگونگ خلائی اسٹیشن روانہ کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان خلائی شعبے میں تعاون کا خیرمقدم کیا۔

اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ چین اور پاکستان کی جانب سے بیرونی خلا میں پُرامن بین الاقوامی تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے اس مشترکہ اقدام کو خلائی شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button