بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزارت مذہبی امور نوجوان نسل میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، سردار محمد یوسف

اسلام آباد میں تین روزہ دوسری بین الاقوامی قرأت مقابلے کا آغاز ہوگیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت قرآن پاک کی تعلیم اور اس کے پیغام کو عام کرنے کو اپنی اہم ذمہ داری سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت میں اغلاط کے خاتمے کے لیے اہم قانون سازی کی ہے۔

سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور نوجوان نسل میں قرآنی تعلیمات اور فن قرأت کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت ہر سال قومی سطح پر حفظ و قرأت کے مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے تاکہ نوجوانوں میں قرآن پاک سیکھنے، حفظ کرنے اور درست انداز میں تلاوت کرنے کا شوق پیدا کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button