بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا سعودی عرب کی خودمختاری کے تحفظ کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود سے گفتگو کے دوران کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی خودمختاری، دفاع اور علاقائی سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مکہ امن معاہدہ خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کیلئے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔

وزیراعظم نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نعمان محمود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مکہ دفاعی اتحاد کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم کو مکہ دفاعی معاہدے کے ڈھانچے کے تحت دفاعی اور تذویراتی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button