بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر داخلہ کی پولیس کو تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی کیساتھ پیش آنے ہدایت

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایات اسلام آباد کے ازسرنو تعمیر شدہ آبپارہ پولیس اسٹیشن کے دورے کے دوران دیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سائلین کو ریلیف اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں کسی شہری کو غیر ضروری تاخیر یا مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

محسن نقوی نے پولیس اسٹیشن کے سروس کاؤنٹرز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور سائلین و آنے والے افراد کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور کمیٹی کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button