
جموں کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی تصفیہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا باقی ہے
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینیر رہنما اور اسلامی تنظیم ازادی جموں کشمیر کے سربراہ و مجاہد ملت اور اسیرزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے ’’مقبوضہ جموں کشمیر‘‘ کو ’’بھارت کا حصہ‘‘ قرار دینے کی سخت شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا۔
سینیر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے واضح کیا کہ یہ جموں کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جس کے حتمی تصفیے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا باقی ہے۔
سینیئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیر زندان پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ امریکی سفیر کا بیان جموں کشمیر کے تنازع پر امریکا کے دیرینہ اور دستاویزی مؤقف کی نفی کرتا ہے اور واشنگٹن کی بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور سے وابستگی سے بھی متصادم ہے۔
سینیئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیر زندان پیر عبدالصمد انقلابی نے معرکۂ حق کے بعد جموں کشمیر کے تنازع کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش کو سراہتے ہوئے امریکی فریق پر زور دیا کہ وہ اس امر کو یقینی بنائے کہ اس کے عوامی بیانات جموں کشمیر کی متنازع حیثیت کے مطابق ہوں۔
سینیر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیر زندان پیر عبدالصمد انقلابی نے امریکی سفیر کے اس دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات جموں کشمیر کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔













