بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر کا کام کی جگہ ہراسانی کی شکایات کے فوری ازالے پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کام کی جگہ ہراسانی کی شکایات کے فوری ازالے پر زور دیا ہے۔

صدر مملکت نے یہ بات وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کے کردار کو سراہتے ہوئے مزید آگاہی اقدامات پر زور دیا۔

آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ ہراسانی کی شکایات کا منصفانہ اور میرٹ پر جائزہ لیا جائے اور حقیقی ہراسانی کے کیسز کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہراسانی کے الزامات کا قانون کے مطابق محتاط انداز میں جائزہ لیا جائے۔

صدر مملکت کو بتایا گیا کہ 2024-25 کے دوران وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کو ہراسانی کی 1100 سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 1000 سے زائد شکایات کے فیصلے کیے گئے۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت کو یہ بھی بتایا گیا کہ جائیداد سے محرومی کی 352 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 238 کے فیصلے کیے گئے۔

اس موقع پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی سالانہ رپورٹ 2025 بھی صدر مملکت کو پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button