بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیائی نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 (پلیٹ ڈویژن): پاکستان کی جاپان کے خلاف شاندار کامیابی

ایشیائی نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کا پلیٹ ڈویژن ان دنوں ہانگ کانگ میں جاری ہے، جہاں پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے جاپان کو 58-34 سے شکست دے دی۔

پاکستان ٹیم نے میچ کے دوران عمدہ ٹیم ورک، نظم و ضبط اور جذبے کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی فتح کے ساتھ ہی اپنے پہلے پوائنٹس حاصل کر لیے۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان، صدر ملک امین خان اور سیکرٹری محمد ریاض نے اس کامیابی پر کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی اور ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں بھی ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فیڈریشن نے پاکستان میں نیٹ بال کے فروغ میں تعاون پر ٹیم کے آفیشل اسپانسرز جے ایس بینک اور وی لیڈ انک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

میچ کا حتمی اسکور پاکستان 58 – جاپان 34 رہا۔

پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 10 اگست بروز پیر تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button