بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسحاق ڈار کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی بگڑتی صورتحال پر اظہارِ تشویش، اسرائیلی اقدامات کی مذمت

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بالخصوص مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقدہ یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اسحاق ڈار نے مسجد اقصیٰ میں مسلسل خلاف ورزیوں، غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع، آبادکاروں کے تشدد اور اسرائیل کی جانب سے مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی تمام کوششوں کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے بیت المقدس میں اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات پر ہاشمی سرپرستی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم پر اسرائیل کی کوئی خودمختاری تسلیم نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button