
تجارت
برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے، رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔
وہ آج لاہور کے ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ برآمدات بڑھانے سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ ملک کا درآمدات پر انحصار بھی کم کیا جا سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے تقریباً 42 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں، تاہم صرف ترسیلاتِ زر کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ملکی برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر مقرر کیا ہے، اور اس ہدف کا حصول قومی معیشت کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
اشتہار















