بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور مصر کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی اہمیت پر زور

پاکستان اور مصر نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے اور تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے احترام کو اجاگر کیا ہے۔

یہ بات منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پرمصر کے امور خارجہ، ہجرت و امورِ تارکینِ وطن کے وزیرڈاکٹر بدر عبد العاطی کی میزبانی میں عشائیے کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ان سے ملاقات کے دوران کہی گئی۔

فریقین نے پاک-مصر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تفصیلی بات چیت کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور کثیر الجہتی فورمز پر باہمی اشتراک کو بڑھانا شامل تھا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button