بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد: ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے آج وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا۔

پولیس لائنز پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر اسکندر مومنی اور طلال چوہدری نے پولیس پریڈ کا معائنہ کیا، جبکہ تقریب میں پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

اپنے خطاب میں ایرانی وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

تقریب میں انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button