بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر اور وزیراعظم کا بنوں میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، جبکہ پوری قوم سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے اور بزدلانہ دہشت گرد حملوں میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button