بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دو روزہ دورے پر شنگھائی پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے ہیں۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

اسحاق ڈار کل 2026 ورلڈ اے آئی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جبکہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شنگھائی ایئرپورٹ پہنچنے پر نائب وزیراعظم کا استقبال شنگھائی میونسپل پارٹی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نائب میئر وو وے، چین میں پاکستان کے ناظم الامور اعزاز خان اور شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل شہزاد احمد خان نے کیا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button