
جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا نے ہم کارولینا موچووا کو شکست دیکر ومبلڈن اوپن کا اعزاز جیت لیا
جمہوریہ چیک کی 21 سالہ ٹینس اسٹار لنڈا نوسکووا نے ومبلڈن ویمنز سنگلز فائنل میں ہم وطن کارولینا موچووا کو 2-6، 7-5، 3-6 سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
نویں سیڈ لنڈا نوسکووا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2011 کے بعد ومبلڈن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
فائنل میں نوسکووا نے ابتدا ہی سے برتری قائم رکھی، تاہم کارولینا موچووا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پانچ چیمپئن شپ پوائنٹس بچائے اور ایک سیٹ کے ساتھ ایک بریک کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے مقابلہ فیصلہ کن تیسرے سیٹ تک پہنچا دیا۔
تاہم فیصلہ کن سیٹ میں لنڈا نوسکووا نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے عمدہ ٹینس کھیلی اور 6-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ومبلڈن کا باوقار وینس روز واٹر ڈش ٹرافی پہلی بار اپنے نام کر لی۔
یہ فتح لنڈا نوسکووا کے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے، جس کے ساتھ انہوں نے اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت کر عالمی ٹینس میں اپنی مضبوط موجودگی کا اعلان کر دیا۔















