
قومی
یوکرین تنازع میں بڑھتا تشدد امن کے امکانات کو کمزور کر رہا ہے، پاکستان
پاکستان نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع میں تشدد میں حالیہ اضافہ امن کے امکانات کو کمزور کر رہا ہے۔
یہ بات اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے یوکرین کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قومی بیان دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ تنازع ایک خطرناک رخ اختیار کر رہا ہے، جسے تبدیل کرنے کے لیے فوجی ذرائع کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری میں زیادہ سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔
عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان یوکرین تنازع کے منصفانہ، جامع، پائیدار اور پرامن حل کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
اشتہار















