
قومی
نئی حج پالیسی سے حج نظام جدید ڈیجیٹل نظام میں تبدیل ہو جائے گا، سردار محمد یوسف
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نئی حج پالیسی کے تحت حج نظام کو جدید ڈیجیٹل فریم ورک میں تبدیل کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی حج پالیسی شفافیت، مؤثریت اور عازمینِ حج کے لیے سہولتوں کے فروغ کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے نفاذ سے حج انتظامات مزید منظم، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں گے، جس سے عازمین کو بہتر خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی
اشتہار















