بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ملکی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران پہنچے تھے، جہاں انہوں نے نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کی۔

آخری رسومات میں شرکت کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ تہران سے روانگی کے موقع پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے انہیں الوداع کیا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button