بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی اور شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور میں 29، کراچی میں 30، کوئٹہ میں 25، گلگت میں 17، مری میں 14 اور مظفرآباد میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں درجہ حرارت سرینگر اور اننت ناگ میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں 27، لیہہ میں 6، پلوامہ اور شوپیاں میں 18 جبکہ بارہ مولہ میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button