
قومی
اسلامی تعاون تنظیم کی کوئٹہ میں ٹرین پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کوئٹہ میں ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ تنظیم ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔
بیان میں پاکستان کی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا۔او آئی سی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتی ہے اور ملک کے امن و استحکام کے تحفظ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گی۔















