
قومی
غزہ پر اسرائیلی بربریت پر پاکستانیوں کے دل دکھی ہیں،سرداریوسف
فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد احمد حسین اور قاضی القضاء ڈاکٹر محمود الہباش نے اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی بربریت پر پاکستانیوں کے دل دکھی ہیں اور ہر پاکستانی اسے محسوس کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور پاکستان کے پاسپورٹ پر درج ہے کہ یہ اسرائیل کیلئے قابل استعمال نہیں ۔
فلسطین کے قاضی القضاء ڈاکٹر محمود الہباش نے کہا کہ فلسطینی صدر چند ہفتوں بعد پاکستان آ رہے ہیں، جس سے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔
فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد احمد حسین نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بات سوچ سے بالاتر ہے کہ کبھی پاکستان اور فلسطین کا مؤقف جدا ہو گا ۔















