
قومی
امریکہ ایران مذاکرات، وزیر داخلہ کی زیرصدارت اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں امریکہ اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد اسلام آباد میں امریکہ۔ایران مذاکرات کی میزبانی پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ آنے والے وفود کی سیکیورٹی اور مہمان نوازی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا اور صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔















