بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور چین کا ایک دوسرے کے شہریوں کیلئے سہولیات بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور چین نے قونصلر تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے سہولیات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ عزم بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان قونصلر مشاورت کے دسویں دور کے اجلاس میں ظاہر کیا گیا۔

اجلاس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ قونصلر امور کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور پاکستان و چین کے درمیان عوامی روابط میں مسلسل اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

قونصلر مشاورت دونوں ممالک کے درمیان ایک باقاعدہ ادارہ جاتی طریقہ کار ہے، جس کے تحت ویزا، امیگریشن، اور دونوں ممالک میں مقیم شہریوں کے تحفظ و فلاح سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا جاتا ہے۔پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل (چین) طارق وزیر نے کی، جبکہ چینی وفد کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل محکمہ قونصلر امور لانگ ژاؤ نے کی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button