
قومی
آئی ایس پی آر نے ”جرأت کے نشان” کی ایک قسط جاری کردی
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ”جرأت کے نشان” کی ایک قسط جاری کی ہے۔یہ قسط میجر علی شہید اور حوالدار نثار شہید کی جرأت و بہادری سے متعلق ہے۔پاک فوج کے ان دلیر جوانوں نے ژوب بلوچستان میں خفیہ معلومات پر مبنی انتہائی خطرناک آپریشن میں دشمن کا سامنا کیا۔
تعداد میں کم ہونے اور مسلح دہشت گردوں کا سامنا کرنے کے باوجود ایس ایس جی کی ٹیم نے مثالی حکمت عملی اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔
ان جرأت مند فوجیوں نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو روکا اور ان کا خاتمہ کر دیا۔
اس آپریشن میں میجر علی اور حوالدار نثار نے جرأت اور قربانی کی نئی تاریخ رقم کی۔
اپنی جرأت و بہادری کے ذریعے انہوں نے معصوم شہریوں کو بچایا اور ہمیشہ کیلئے قومی ہیروز کے ناموں میں اپنا نام ثبت کر دیا۔















