
قومی
خیبرپختونخوا،بارش سے مکانات کو نقصانات پہنچنے کے واقعات میں 17 افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا میں بارش سے مکانات کو نقصان پہنچنے کے واقعات میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 56 زخمی ہو گئے ہیں۔صوبائی ہنگامی امدادی ادارے کے مطابق بارش کی وجہ سے گیارہ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو جلد از جلد امدادی سامان فراہم کیا جائے۔















