بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہمارے اسلاف کی کاوشوں کی بدولت پاکستان ایک آزاد ریاست کے طور پر معرضِ وجود میں آیا، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے یوم پاکستان کے باوقار موقع پر پاکستانی شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اسلاف کی غیر متزلزل جدوجہد، بصیرت اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی کاوشوں کی بدولت پاکستان ایک آزاد ریاست کے طور پر معرضِ وجود میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح نے تحریکِ پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے بے شمار چیلنجز کا غیر معمولی استقامت، جرأت اور یقین کے ساتھ مقابلہ کیا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم اپنا قومی دن ایسے وقت میں منا رہے ہیں جب ہمارا خطہ تنازعات کی لپیٹ میں ہے۔ خطے میں جاری کشیدگی کے معاشی اور سیاسی اثرات ہم پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے اختیار کردہ کفایتی اقدامات کے تناظر میں اس یقین کا اظہار کیا کہ ہماری قوم اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی اقدار پر قائم رہتے ہوئے ثابت قدم رہے گی اور اس چیلنج سے بھی کامیابی کے ساتھ نمٹے گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button