بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی پٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر پیٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی Chain کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کریں۔وہ آج اسلام آباد میں خطے کی صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔شہباز شریف نے کہا کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ محکمے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کا ریکارڈ رکھا جارہا ہے، تاکہ کسی قسم کی بے قاعدگی کی فوری نشاندہی ہو سکے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ انٹیلی جنس بیورو تمام اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی رپورٹ پیش کرے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام کابینہ ارکان نے رضاکارانہ طور پر اپنی تنخواہیں نہیں لیں۔ سرکاری محکموں میں پٹرول کے استعمال میں کمی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں ادویات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button