
قومی
نائب وزیراعظم او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار دو روزہ دورے پر سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر اسلامی تعاون تنظیم میں پاکستان کے مستقل نمائندے فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور جدہ میں قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے اُن کا استقبال کیا۔















