
قومی
وزیراعظم شہباز شریف کی واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت
وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس پہنچ گئے ہیں۔اس موقع پر امریکی صدر نے عالمی رہنماؤں سے مصافحہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم اجلاس میں شریک اعلیٰ امریکی قیادت اور اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔اس موقع پر دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔















