بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کا کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حقِ خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں اپنی غیرمتزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا ہے، جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج ہے۔

اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ محض تشویش کے اظہار سے آگے بڑھتے ہوئے بھارت کو بھارتی غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرنے پر آمادہ کرے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button