بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

حکومت پنجاب علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کے لیے بھرپوراقدامات کررہی ہے

سرکاری تعلیمی اداروں میں جاری داخلہ مہم بھی ایک کڑی

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپوربگھور ملک محمد امتیاز نسیم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کے لیے بھرپوراقدامات کررہی ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں میں جاری داخلہ مہم اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آبادرنگپور میں ایڈمشن ڈیسک پر بچے کا داخلہ کرتے ہوءے کیا۔ اس موقع پر ہیڈماسٹر ملک عابد اقبال نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو ایڈمشن مہم بارے بریف کیا۔

ملک محمد امتیاز نسیم نے اس حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ بعدازاں اے ای او ملک محمد امتیاز نسیم نے سکول کے احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وطن عزیز کو سر سبز پاکستان بنانے کےلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے لہذا شجرکاری مہم میں ہمیں من حیث القوم اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ حکومت کا یہ پروگرام شاندار کامیابی سے ہمکنار ہو۔

اشتہار
Back to top button