بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر ریاض احمد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ہیڈکوارٹر پنجاب ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانیٹرنگ ٹیم کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل کے وزٹ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کے حوالےسے معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے ایمرجنسی وارڈ این سی ڈی، ہیپاٹائٹس کلینک، ٹی بی کلینک ، ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ، لیب، ایکس رے روم، نرسری، میل وارڈ، فیمیل وارڈ ، ڈائیلیسز سنٹر اور مین میڈیسن سٹور کا معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپورتھل کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سرجن ڈاکٹر امیر عمر نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ہیڈ کوارٹر پنجاب ڈاکٹرریاض احمد کو ہسپتال کے مختلف امور بارے بریف بھی کیا۔ ایڈمن آفیسر حافظ عنصر حیات اور لاجسٹک آفیسر فیصل شہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ہیڈ کوارٹر پنجاب نے ایم ایس سرجن ڈاکٹر امیر عمر اور ان کی پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا ۔

Back to top button