بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت پنجاب نمبر داروں کا وہی وقار اور احترام بحال کروانا چاہتی ہے، کمشنر سرگودھا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ دیہاتوں کی تعمیر و ترقی اور گاؤں کے مسائل سے آگاہی کے لیے نمبر دار حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا ایک اہم نمائندہ ہوتا ہے۔حکومت پنجاب نمبر داروں کا وہی وقار اور احترام بحال کروانا چاہتی ہے جو قانون اور معاشرے میں ان کا حق ہے۔ڈویژنل کمشنر ضلع خوشاب کے نمبرداروں کے ایک کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں نمبرداری کا ادارہ نظر انداز ہوتا رہا جس کی وجہ سے ملکی معیشت اور دیہات کی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔لیکن اب حکومت پنجاب کی ہدایت پر نمبرداری کے ادارے کو فعال اور مضبوط کرنے کے لیے سرگودھا ڈویژن میں خوشاب سے آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے ریونیو افسران، یوسی سیکرٹریز اور پٹواری حضرات کو تاکید کی کہ وہ نمبرداروں سے مل کر گاؤں کی سطح پر صفائی ستھرائی کے نظام کو …

Back to top button