بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حضرت خواجہ محمد معصوم پیر آف موہری شریف کے سالانہ مرکزی عرس مبارک کی تقریبات تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں شروع

دربار عالیہ موہری شریف کے ترجمان پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کے مطابق ورلڈ شہرت یافتہ معروف روحانی بزرگ عظیم عالمی مبلغ اسلام، اتحاد بین المسلمین، قیوم پنجم الحاج حضرت خواجہ محمد معصوم پیر آف موہری شریف کے سالانہ مرکزی عرس مبارک کی تقریبات دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ,نوابیہ معصومیہ موہری شریف تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام شروع ہوں گئ ہیں۔

عرس کی تقریبات تین دن یکم،دو،اور تین نومبر بروز جمعہ،ہفتہ،اتوار تک جاری رہیں گی۔جبکہ عرس مبارک کی مرکزی تقریب تین3 نومبر بروز اتوار صبح 10 بجے دربار شریف کے احاطہ میں موجود جامع مسجد زریں زر بخت میں منعقد ہوگی عالمی مبلغ اسلام، مخدوم المشائخ الحاج حضرت خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی،چیرمین مذہبی امور کمیٹی دربار صاحبزادہ منصور سلیم معصومی،صوفی اعظم معصومی،صوفی اشرف معصومی، صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،ڈاکٹر زبیر اختر معصومی،صوفی ذوالفقار معصومی،صوفی لیاقت علی معصومی،صوفی جاوید اقبال معصومی، صوفی شمس معصومی، صوفی بشارت علی معصومی,صوفی جمیل خان لودھی،صوفی معصوم،صوفی زبیر معصومی سمیت جید خلفاء عظام عرس کی تقریباپ کی قیادت و نگرانی کریں گے،عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات میں ملک بھرسے جیدعلماء و مشائخ، قراء و نعت خوان اور سیاسی، سماجی،ملی شخصیات اور مریدین عقیدت مند عرس کی تقریبات میں خصوصی شرکت کریں گے۔

عرس کی اختتامی اور مرکزی تقریب میں اجتماعی دعا کی خصوصی نشست ہوگی جس میں عالم اسلام ملک پاکستان، امت مسلمہ، افواج پاکستان،کشمیری اور فلسطینی مسلمان بھائیوں کی ازادی اور رہائی کے لیے خصوصی اجتماعی دعا ہوگی اور بعد نماز ظہر لنگر عام کا اہتمام ہوگا۔

اشتہار
Back to top button