بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا 771 ویں تین روزہ عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کا افتتاح گورنر سندھ نے پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا، انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

عرس کے موقع پر زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جو تین روز تک جاری رہے گا، عرس کی تقریبات میں لاکھوں زائرین حاضری دیں گے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے دربار کے داخلی، خارجی اور اطراف کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

سیہون شریف سندھ کا وہ عظیم روحانی مرکز ہے جہاں ہمہ وقت فقیروں، عقیدت مندوں اور زائرین کا ڈیرہ جمع رہتا ہے، یہاں ہر شخص اپنے اپنے انداز سے حضرت لعل شہباز قلندرؒ سے محبت اور جنون کی حد تک عقیدت و احترام سے سرشار نظر آئے گا، کیونکہ لعل شہباز قلندرؒ نے اپنی شاعری اور کلام کے ذریعے پوری زندگی اللہ کی وحدانیت کا درس دیا۔

تین روزہ عرس کے دوران ادبی کانفرنس اور ملاکھڑا کے مقابلے بھی ہوں گے، جب کہ عرس کے آخری روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کرینگے۔

Back to top button