اسلام آباد میں پہلی فرنیچر نمائش سینٹورس مال، اسلام آباد میں شروع ہو گئی
اسلام آباد میں پہلی فرنیچر نمائش سینٹورس مال، اسلام آباد میں شروع ہو گئی۔ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اجمل بلوچ، صدر انجمن تاجران پاکستان نے کہا کہ فرنیچرکی نمائش اسلام آباد میں ایک نئی طرز کی ابتدا ہے۔ اس طرح کی نمائشوں سے پاکستانی مصنوعات کو فروغ حاصل ہو گا۔ پاکستان میں تیار کردہ فرنیچر بین القوامی میعار کا ہے۔
پاکستان کی فوم اندسٹری نے بھی بہت زیادہ ترقی کی ہے اور اعلیٰ معیار کی پروڈکشن ہوتی ہے۔ ہمیں اس انڈسٹری کے لیے برآمدی ترجیحات پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ پاکستانی فرنیچراورفوم عالمی مارکیٹ میں جگہ بنا سکتا ہے۔ نمائش میں اعلیٰ درجے کے فرنیچر کے ڈیزائن اور مختلف ورائٹی رکھی گئی ہے۔ نمائش میں سفارت کار، کارپوریٹ، چیمبرز اور مختلف طبقہ کے افراد نے شرکت کی۔ جی ایم سیل اینڈ مارکیٹنگ ملٹی فوم عاصم، اور ڈسٹریبیوٹرملٹی فوم بھی نمائش میں موجود تھے۔ ونسم مارکیٹنگ اور پروڈکشن کے زیر اہتمام یہ نمائش یکم ستمبر 2024 تک جاری رہے گی۔