بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جی الیون مرکز الیکشن میں ٹریڈرز یونائٹیڈ گروپ نے میدان مار لیا

 ٹریڈرز ویلفیر ایسوسی ایشن جی الیون مرکز کے عہدیداروں کا الیکشن منعقد ہوا ۔ عمران برکت نے الیکشن کمیشن کے فرائض سر انجام دینے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ٹریڈرز یونائیٹڈ گروپ نے 81 ووٹ کی اکثریت سے میدان مار لیا۔ ان کے مطابق آفتاب گجر گروپ لیڈر – چیرمین عاصم عباسی – صدر نعیم اختر اعوان – جزل سیکرٹری فرخ خان – سینیئر نائب صدر ناظم غوری ، نائب صدور ابراہیم نور- اور قاسم شاہ کامیاب قرار پائے ۔

 

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ کی قیادت میں ایک وفد نے جی الیون مرکز میں جیتنے والے گروپ کو مبارک باد دی۔ وفد میں آل پاکستان انجمن تاجران کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور صدر سٹیل مارکیٹ اسلام آباد عرفان چوہدری – جی ٹین مرکز صدر اخلاق عباسی اور جنرل سیکرٹری اظہر امین آبپارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر حسین عباسی ۔ جی ٹین فور کے صدر چوہدری ظفر گجر – جنرل سیکرٹری عثمان خان شامل تھے۔ اس موقع پر اجمل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی یونین کا انتخاب مارکیٹ کے تاجروں کی جیت ہے

 

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی تاجروں کے کسی بڑے مسئلے پر احتجاج کی کال دی گئی تو آفتاب گجر ہمیشہ اس احتجاج میں فرنٹ لائن پر رہے ان کی تاجر برادری کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں-اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ مسائل کے حل کے لئے تاجروں کا باہمی اتحاد ضروری ہے انہوں نے اسلام آباد بھر کی مارکیٹوں کی طرف سے الیکشن میں شاندار کامیابی پر ٹریڈرز یونائیٹڈ گروپ کے گروپ لیڈر آفتاب گجر چیرمین عاصم عباسی صدر نیم اختر اعوان جنرل سیکرٹری فرخ خان سمیت تمام عہدیداروں کو مبارک باد دی اور ہار پہنائے۔

مزید پڑھیے  دوست ممالک سے رابطہ ہے، طالبان کو تنہا تسلیم نہیں کرینگے، فواد چوہدری
Back to top button