بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نجی شاپنگ مال سینٹورس میں آگ پر قابو پا لیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال سینٹورس میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں تصدیق کی کہ نجی شاپنگ مال میں لگی آگ پر دو گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کے چیئرمین اور اسلام آباد کے چیف کمشنر ریٹائرڈ کیپٹن محمد عثمان یونس نے کہا کہ فائر بریگیڈ، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس اور ریسکیو 1122 نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔

Back to top button